سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے ملانے والی مغل روڈ تازہ برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ برف باری کے باعث شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھی مغل روڈ کو پیر کی گلی کے قریب برف باری کی وجہ سے دو دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا