سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سندھو شرما پر مشتمل بنچ نے ضلع گاندربل کے علاقے رابیتار سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف گورو کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
دریں اثناء جسٹس رجنیش اوسوال پر مشتمل بنچ نے سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے عادل افضل لون کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا۔ عدالت نے حکام کوہدایت کی کہ انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔