جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

       
مناظر: 530 | 23 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کوایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجی حکام نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔علاقے میں آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔