بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار میں 25 لاکھ کروڑ روپے قرضہ معاف کرائے جانیکا انکشاف

       
مناظر: 283 | 24 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت میں مودی سرکار کے دور اقتدار میں 25 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کے قرضے معاف کرائےگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی حکومت میں معاف کرائےگئے قرضےکانگریس حکومت کے 10سالہ دور سے 810 فیصد زیادہ ہیں۔ معاف کرائےگئےقرضے مودی سرکار کے پارلیمنٹ میں ظاہر کردہ اعداد و شمار سے بھی زائد ہیں۔
مودی سرکار کا تنقید کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی صحافیوں کو گرفتار کر لیا
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے قرضوں کا انکشاف ایک بھارتی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈیٹاکےحصول کے بعدکیا، مودی سرکار نے 10.41 لاکھ کروڑ بھارتی روپے پبلک بینک سے معاف کرائے۔
اس کے علاوہ حکومت نے 14.53 لاکھ کروڑ کے قرضےکمرشل بینک سےمعاف کرائے، بھارتی بینک مودی سرکارکو دیےگئےقرضوں کا صرف 10فیصد ہی وصول کرپائے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مودی سرکار نے ریزروبینک سے سالانہ اوسط2.72 لاکھ کروڑ کے قرضے معاف کرائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0