اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی، فیصلہ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے گھریلو اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی،نئے ٹیرف پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔ گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف 193فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی،گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ دیگر کیٹیگری کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً193فیصد تک اضافہ کیا گیا۔