ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

کپواڑہ: خاتون کے ہاں چاربچوں کی پیدائش، 3بچوں کی موت

       
مناظر: 726 | 24 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ضلع کپواڑہ کے ایک اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چار بہن بھائیوں میں سے تین کی موت ہوگئی۔
خاتون کے رشتہ دار نے صحافیوںکو بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق تینوں بچے کم وزن کی وجہ سے زندہ نہیں رہے۔مرنے والے بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ رشتہ دار نے بتایا کہ ایک اور بچے کو جے وی سی ہسپتال بمنہ سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کیرن قصبے سے تقریبا 8ہزارفٹ کی بلندی پر رہتے ہیں اور وہاں کوئی طبی سہولت یا سڑک کا رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے طبی سہولت اور مناسب سڑک رابطہ فراہم کیا جائے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیرن کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پی ایچ سی کیرن میں داخل کیا گیا تھا اور اسے آدھی رات کے قریب ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے چار بچوںکو جنم دیا جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0