اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی مسلم شناخت کو مٹانے کیلئے ثقافتی یلغار کررکھی ہے: رپورٹ 

       
مناظر: 956 | 25 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخ کو مسخ کرنے کے لئے تاریخی مقامات اور اداروں کے نام تبدیل کرکے ایک بھرپور ثقافتی یلغار شروع کررکھی ہے۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے ہندو مندروں کی تعمیر، کشمیری زبان کا رسم الخط تبدیل کرنے، اس کی تاریخ کو مسخ کرنے اور اہم مقامات کے نام تبدیل کرنے جیسے کئی اقدامات کئے ہیں۔ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں کٹھ پتلی حکومت قائم کر کے سکولوں، سڑکوں، پلوں اور کھیلوں کے میدانوں جیسے درجنوں مقامات کو علاقے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے ناموںسے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسکولوں، کالجوں، سڑکوں اور عمارتوں کے نام بدلنا وہی طرز عمل ہے جو بی جے پی نے2014سے پورے بھارت میں اپنا رکھا ہے۔ مودی حکومت کا یہ اقدام نہ صرف بنیادی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتاہے بلکہ یہ اجتماعی یادداشت مٹانے ور کشمیر کی مسلم شناخت کونقصان پہنچانے کی عکاسی کرتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام نے 27اکتوبر 1947کو بھارتی قبضے کے بعد سے بھارتی فورسز کی طرف سے انتہائی ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے اور5 اگست 2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔اس وقت تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں موجود ہیں جس کی وجہ سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا خطرہ بڑھتا جارہاہے ۔ ناموں کی تبدیلی اور شناخت کو درپیش خطرات کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ غیر متزلزل ہے۔ کشمیری عوام اپنی منفرد شناخت کو برقرار رکھنے اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کشمیری عوام اپنی ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔گزشتہ تقریبا 76 برسوں سے نہتے اور معصوم کشمیری عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کاحق خودارادیت دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی منظورشدہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0