ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکام کا مقبوضہ کشمیر میں ازرائیل مخالف مظاہروں سے نمٹنے کیلئے اجلاس طلب

       
مناظر: 628 | 26 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظربھارتی حکمرانوں اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بڑے پیمانے پر ممکنہ اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے مجبوراایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنا پڑا ہے۔
سرینگر میں بھارتی فوج کی 15 کور کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ بھارتی حکام کے ایک اجلاس میں اسرائیل مخالف مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر غور کیاگیا ۔ اجلاس میں بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرو ں میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور صورتحال جلد ہی مودی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں مقبوضہ علاقے میں امن و امان یقینی بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0