جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

ستیہ پال ملک کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

       
مناظر: 993 | 26 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
ستیہ پال ملک نے یہ مطالبہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد کشمیریوں کے جذبات بری طرح مجروح ہو ئے ہیں ۔ستیہ پال ملک ملک نے کہاکہ جموں و کشمیر کوفوج یا کسی فورس کے ذریعے نہیں چلایا جاسکتا ۔ان راہل گاندھی سے ملاقات کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں دونوں لیڈروں کو پلوامہ حملہ اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سمیت متعددامور پر بات کرتے ہوئے دیکھا یاگیا ہے۔ستیہ پال ملک نے مزیدکہاکہ مودی حکومت نے پلوامہ حملے کو بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0