بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کانپور: سرکاری ہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کو انفکٹیڈ خون لگا دیاگیا

       
مناظر: 425 | 26 Oct 2023  

کانپور(نیوز ڈیسک ) بھارتی اترپردیش کے شہرکانپور میں ایک سرکاری ہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا 14بچوں کو انفیکٹیڈ خون لگانے سے انکے ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
کانپور کے سرکاری ہسپتال کے عملے نے انتہائی لاپرواہی اور سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھیلیسیمیا میں مبتلا 14بچوں کو انفیکٹیڈ خون جس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی لگا دیا جس سے ان بچوںکی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں ۔ انفیکٹیڈ خون کی منتقلی کے بعد ان بچوں کا لالہ لاجپت رائے اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیاجس میں یہ تمام بچے ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔ ان مہلک امراض میں مبتلا ہونے والے تمام بچے نابالغ ہیں اورانکی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ان میں سے 7 بچے ہیپاٹائٹس بی، 5 ہیپاٹائٹس سی اور 2 ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا پائے گئے۔ بچوں کے ان مہلک امراض میں مبتلا ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔اس واقعے سے پوری ریاست میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔بچوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کے بعد یوپی کی بی جے پی حکومت پر کئی سوال کھڑے ہو گئے ہیںاور لوگوں میں بی جے پی کے خلاف شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0