منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے بھارت کے نظام صحت کو بیمار کر دیا ہے :ملکارجن کھڑگے

       
مناظر: 578 | 26 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیو زڈیسک ) بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے ملک کے صحت کے نظام کو بیمار کر دیا ہے ۔
ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں ریاست اتر پردیش کے شہرکانپور میں 14 بچوں کو انفیکٹیڈ خون لگائے جانے کے واقعہ کو سنگین غفلت اور شرمناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت نے نظام صحت کو بھی بیمار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانپور میں ایک سرکاری ہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا 14بچوں کو انفیکٹیڈ خون لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ بچے ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ کانگریس صدر نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک اور سنگین غفلت قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا قوم کو بڑی بڑی باتیں سکھانے والے مودی جی کیا کبھی اپنی ریاستی حکومتوں کا بھی احتساب کریں گے یا نہیں ؟

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0