جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

ظفر وال سیکٹر : بھارت کی دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام

       
مناظر: 282 | 27 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے ظفروال سیکٹر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
بھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ظفروال سیکٹر میں ایک کواڈ کاپٹربھیجنے کی کوشش کی جس کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔بھارتی فورسز نے کواڈکاپٹر کی دراندازی کی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔