ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

       
مناظر: 702 | 27 Oct 2023  

مظفر آباد (نیوز ڈیسک ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (27 اکتوبر )یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں،تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طورپر اور ان کی خواہشات کے برعکس قبضہ کر رکھا ہے۔27اکتوبر 1947کو مقبوضہ علاقے پر بھارتی فوج کی جارحیت اور 5 اگست 2019 کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہے گی۔آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیابھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینارز ہوں گے۔ ہڑتال اور یوم سیاہ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947 کوتقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر غیر قانونی طورپرقبضہ کرلیاتھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنماؤں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے کہاہے کہ وہ حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال اور یوم سیاہ منا کر دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0