نکیال (نیوز ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشان حیدر) کے 75ویں یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ آج نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے،زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔
علماء کرام کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں،جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔
Naik Saif Ali Janjua Shaheed, Nishan-e-Haider embraced Shahadat during Pak-India war in 1948@OfficialDGISPR #RadioPakistan #News pic.twitter.com/ipkRkarOkn
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 26, 2023