بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے کشمیر پر جارحیت کر کے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

       
مناظر: 823 | 28 Oct 2023  

 

مظفر آباد(نیوز ڈیسک ) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے آج کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل اور لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کوجموںوکشمیر پر جارحیت کر کے پورے خطے کو عدم استحکام اور مسلسل تشدد کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں قابض بھارتی فورسز کیطرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت چھین لی اور اسے مزکز کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل کشمیری عوام کو اپنی شناخت سے محروم کرنے کا ایک شیطانی حملہ تھا جسے کشمیری کبھی نہیں بھولیں گے۔
انہوںنے مزید کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گیا اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کی اپنی منصفانہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0