منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ، پلوامہ میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

       
مناظر: 609 | 28 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع کے علاقے پامپور میں قائم بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 582 ہو گئی۔
دریں اثناءسوپور تھانے میں تعینات سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) طاہر احمد ڈار گزشتہ روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا۔