بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مہاتیر محمد کا محکوم کشمیر یوں کیساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت

       
مناظر: 377 | 28 Oct 2023  

 

کوالالمپور(نیوز ڈیسک )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج ”کشمیر یوم سیاہ“ کے حوالے سے ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہا تیر محمد کا ایک خصوصی ویڈیو پیغام سنایا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی طرف سے چار برس قبل مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے کشمیری عوام کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم آپ کو یاد کرتے ہیں اور آپ کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں ،اللہ آپ کو ظلم سے نجات دلائے“۔
ہائی کمیشن میں منعقدہ کشمیر یوم سیاہ کی تقریب میں معروف ملائیشین سکالر اور ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز( ایم اے پی آئی ایم ) کے صدر اعظمیٰ عبدالحمیدAzmi Abdul Hamid، جمال الدین سمس الدین، سی ای او الائیڈ کونسل فار اسلامک این جی اوز (اے سی سی آئی این) اور پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان یوسف نے مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے اپنے خطاب میں محکوم کشمیری عوام کی حمایت پر ڈاکٹر مہاتیر محمد، عظمی عبدالحمید اور دیگر معزز علماءکرام اور ملائیشیا کی سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، ملائیشین این جی اوز کے نمائندوں، طلباءاور میڈیا نمائندوں بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ملائیشیا کی مختلف این جی اوز کی جانب سے عظمی عبدالحمید کی قیادت میں ایم اے پی آئی ایم کے ایک وفد نے کوالالمپور میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یاد داشت بھی پیش کی جس میں کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0