بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

”او آئی سی “ کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ

       
مناظر: 479 | 29 Oct 2023  

جدہ(نیوز ڈیسک ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 76 ویں سال پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جدہ میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان میں بھارت پر زور دیا کہ وہ 5 اگست 2019 سے کیے گئے اپنے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔
او آئی سی نے اپنے بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںوکشمیر کے تنازے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد کے مطابق حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0