بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

کینیڈا :برٹش کولمبیا میں آزاد خالصتان کے حق میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد

       
مناظر: 467 | 30 Oct 2023  

 

وینکوور(نیوز ڈیسک ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سرے میں بھارت کے خلاف اور آزاد خالصتان کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ برادری کے ارکان نے خالصتان کے جھنڈے اٹھائے گرو نانک سکھ گوردوارہ تک مارچ کیا جہاں شہید ہردیپ سنگھ نجر سینٹر پر خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ خالصتان ریلی کے دوران سکھوں نے ”دہلی بنے گا خالصہ” ، ”لے کے رہیں گے خالصہ” ،”پنجاب بنے گا خالصتان”اور”آزاد خالصتان” جیسے پرجوش نعرے لگائے۔ ریلی میں شرکا ء نے ہردیپ سنگھ نجر کے کیس میں انصاف کا پرزور مطالبہ کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ اس کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔شرکاء نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے موقف کو سراہا جنہوں نے کھلے عام بھارت پر سکھ رہنما نجر کے قتل اور کئی دوسرے کینیڈین سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ ریلی کے شرکا ء نے ہردیپ سنگھ نجر کے جن کورواں سال جون میں بھارتی ایجنٹوں نے قتل کیاتھا، اصولوں اور وژن کو برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ ریلی کے شرکا ء پرجوش انداز میں یہ نعرے لگارہے تھے کہ” ہردیپ نجر تیرا قاتل کون، ہندوستان، ہندوستان”۔انہوں نے کینیڈا میں بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تعریف کی۔ کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری بھارت سے وہی حق مانگ رہی ہے جس کادعویٰ بھارت نے 1948میں جوناگڑھ ریاست کے الحاق کے وقت کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پنجاب کی آزادی کے حصول کے لئے سکھ قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔۔ ڈاکٹر سندھو نے ریفرنڈم کے ذریعے پنجاب کی آزادی کے عزم کا اعادہ کیاجس میں ووٹ کا حق استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کہ ریفرنڈم کرانے کا حق ممالک اپنے شہریوں کو دیتے ہیں۔ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا کہ کینیڈین حکومت کے مطابق بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔ سکھوں نے ریفرنڈم کے موقع پر ہردیپ سنگھ کی تصاویر سے گرودوارے کو سجایاہے جہاں ووٹنگ ہورہی ہے۔ خالصتان ریفرنڈم مہم آزاد پنجاب ریفرنڈم کمیشن(پی آر سی)کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے جو تمام مراحل مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کرے گا۔ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ 31اکتوبر 2021کو لندن سے شروع ہوئی اور اب تک برطانیہ کے کئی شہروں، سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا ،اٹلی کے شہروں روم اور میلان، آسٹریلیا کے شہروں میلبورن، برسبین اور سڈنی اور کینیڈا کے شہر وںبرامپٹن، مسی ساگا، مالٹن(اونٹاریو)اور وینکوور(برٹش کولمبیا)میںووٹنگ ہو چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0