جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بلوچستان: سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

       
مناظر: 793 | 30 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کےعلاقےآواران میں کھوڑو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔