منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا: شیخ رشید

       
مناظر: 911 | 30 Oct 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میرےوالدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔ انہوں نے کہاکہ سی پی اوکوپتا ہے17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھایا ان کوپتا ہے میں کہاں تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعاکریں میری سرجری نہ ہو، اگرسرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ 5 اکتوبرکےکیس میں گرفتاری مطلوب ہے،کال کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0