اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ کلبھوشن یادوکو ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن جادھو کا کیس کمزور ہوگیا ہے، ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے فیصل واوڈا کے بیان کی تائید کی اور کہاکہ حکومت سے اپیل کرتا ہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سےمتصادم 4 ججز نے قرار دیا۔