سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زہر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلام آباد قصبے کے علاقے ڈنگر پورہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں 13 مکانات اور 10 دکانیں جل گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسلام آباد کے گنجان آباد علاقے ڈنگر پورہ میں ایک رہائشی مکان میںآک بھرک اٹھی جو جلد ہی قریبی گھروں تک پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ سے 13 مکان اور 10دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیںاور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برباد ہو گیا۔