منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی باز نہ آئے ، مزید کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری

       
مناظر: 491 | 1 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو منگل کو ضلع کے علاقے ڈانگر پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں ایک مجاہدین تنظیم کا کارکن قرار دیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ادھرسرینگر، کپواڑہ، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔