بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

منی پور: سینکڑوں لوگوں نے بھارتی فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا

       
مناظر: 780 | 2 Nov 2023  

 

امپھال(نیوز ڈیسک ) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں لوگوں نے بھارتی فوج کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امپھال میں کرفیو کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے چھاپوں میںلوگوں پر حملے اور فائرنگ کے بعد سینکڑوںلوگوں کے ہجوم نے ہتھیار چھیننے کیلئے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ ریاست کے ضلع تینگنوپال کے قصبے مورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں منگل کوبھارتی پولیس کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرکے قتل کے بعد ریاست میں حالات کشیدہ ہیں ۔ایک اور واقعے میں ضلع کے علاقے سینم میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے قافلے پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کوزخمی کردیاتھا۔
دریں اثنا، کوکی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کال پر مورہ قصبے میں جہاں سب ڈویژنل پولیس افسر کوقتل کیاگیا ہے ، مزید پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کے خلاف یکم نومبر سے 48گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0