ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے: افغان نائب وزیراعظم کا رد عمل

       
مناظر: 569 | 3 Nov 2023  

 

کابل(نیو زڈیسک ) افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیدیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے سیکنڈ ڈپٹی پرائم منسٹر ملا عبدالسلام حنفی نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔
ملا عبد السلام حنفی نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ افغان حکومت پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی زبردستی بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن یہ کیا جارہا ہے، ہمارے بھائی بہن واپس آرہے ہیں یہ ان کا گھر ہے، اگر اس حوالے سے مسائل ہیں تو ہمیں انہیں حل کرنا ہے یہ ہمارا بنیادی ٹاسک ہے، یہ ہماری سرزمین ہے ہم اپنی طرف سے بہتر سے بہتر کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک اپنے ممالک واپس جانے کی ہدایت کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد اپنے وطن روانہ ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0