\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جیل میں قید سابق وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا

       
مناظر: 379 | 3 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ان دنوں جیل میں ہیں جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو بخار کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر ریاستی فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جس پر انہیں عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔