\
بدھ‬‮   28   جنوری‬‮   2026
 
 

مقبوضہ جموں کشمیر: بھارتی انتظامیہ نے ایک اور شہری کا گھر ضبط کر لیا

       
مناظر: 916 | 3 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج ایک اور شہری کا مکان ضبط کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے ضلع کے علاقے بیگ پورہ میں آزاد احمد تیلی نامی شہری کا گھر ضبط کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کا گھر عدالت کے حکم پر قرق کیا گیا۔ آزاداحمد پر مجاہد کے ساتھ روابط رکھنے اور انہیں اپنا گھر بطور پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔