اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹانک اڈہ پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی خان: ٹانک اڈہ کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
مناظر: 202 | 3 Nov 2023