لاہور ( نیوزڈیسک) دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ میانوالی حملے میں بھارت ملوث ہے، دشمن کو کبھی بھی اپنے ارادوں میں کامیابی نہیں ملے گی۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) احمد سعید مہناس نے کہا کہ بھارت کو پراپیگنڈا میں کامیابی نہیں مل رہی، دشمن کبھی بھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگا، سوشل میڈیا پر صرف پیسے کمانے کے لئے کچھ لوگ غلط پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ایسے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر(ر) بابرعلاؤالدین نے کہا کہ میانوالی حملے میں بھارت ملوث ہے، دشمن کا کام تو پراپیگنڈا کرنا ہے، ہمیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہوگا، یہ وہی لوگ ہیں جن کا ایک سیاسی پارٹی سے تعلق ہے اور بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔
بابرعلاؤالدین نے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والوں کے لئے کسی قسم کی ڈھیل نہیں ہونی چاہئے، سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، دشمن کو آج منہ کی کھانی پڑی۔
بریگیڈیئر(ر) وقارخان نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی پارٹی کے ایکٹوئسٹ ایسی چیزوں کو آگے بڑھاتے ہیں، سوشل میڈیا کے رولز اینڈ ریگولیشن کو سخت کرنا پڑے گا۔