بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بدنام زمانہ NIAنے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دو ارکان جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیے

       
مناظر: 704 | 6 Nov 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے معروف مسلم نمائندہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دو ارکان کو راجستھان میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے ایک افسر نے بتایا کہ واجد علی اور مبارک علی کو راجستھان کے شہر کوٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ واجد علی اور مبارک علی دیگر تین نوجوانوں محمد آصف، صادق صراف اور محمد سہیل کے ساتھ ملکر نوجوان کے لیے تربیت کا اہتمام کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آصف، صراف اور سہیل کے خلاف پی ایف آئی کے ارکان کے لیے جے پور اور کوٹا میں تربیتی کیمپ منعقد کرنے پر پہلے ہیں فرد جرم دائر کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں پی ایف آئی اور اس سے وابستہ دیگر آٹھ تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“کے تحت پانچ برس کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔ تنظیم کے سینکڑوں رہنما اور کارکن قید کر لیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0