بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

وزیراعظم آزادکشمیرکا شہدائے جموں کو خراج عقیدت

       
مناظر: 415 | 6 Nov 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آج کے دن کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری شہدا ئے جموں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورمسلمانان جموں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم شہدا جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جموں میں ستمبر سے 6نومبر 1947 تک تقریبا ڈھائی لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا،25ہزار سے زائد خواتین کو اغوا کیا گیا اور لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی جانب ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا یہ قتل عام ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں پٹیالہ فورسز، آرایس ایس اور دیگرہندو انتہا پسند جتھے ملوث تھے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آج ان مہاجرین کی نسلیں یہاں ہر شعبہ زندگی میں بھرپور نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0