بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں خطے میں تیزی سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا انکشاف

       
مناظر: 495 | 6 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورخطے میں5380 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ صحت کے ایک افسرنے بتایا کہ اتوار کو صرف ضلع جموں سے 50کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ادھم پور سے 17، کٹھوعہ سے 12، راجوری سے 5، سانبہ اور پونچھ اضلاع سے دو دواور ریاسی سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ 3,444کیسزضلع جموںمیں سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ضلع ادھم پور میں 764، کٹھوعہ میں 466اور سانبہ میں 343کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔راجوری میں 94، ریاسی میں 61، رامبن میں 56، ڈوڈہ میں 52، پونچھ میں 31 اور کشتواڑ میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اب تک ڈینگی کے کل 1692 مریض اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0