راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی، شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا