سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے رازداری اور شخصی آزادی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کو جی پی ایس ٹریکر سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت ہر کشمیری کوحریت پسند یا جدوجہد آزادی کے حامی کے طورپر دیکھتی ہے، اس لیے وہ مقبوضہ علاقے میںاپنی پولیس کو جی پی ایس ٹریکر آلات فراہم کررہی ہے جولوگوں کی نگرانی اوران کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کے لئے ان کے ٹخنوں کے گرد پہنائے جاتے ہیں۔اس سسٹم کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جیسا کہ قابض حکام نے بتایا ہے کہ یہ آلات این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد متعارف کرائے گئے ہیں۔