پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 43 ویں مرکزی مقابلے اختتام پذیر

       
مناظر: 380 | 8 Nov 2023  

 

راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 43 ویں مرکزی مقابلے جہلم میں اختتام پذیر ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، شوٹنگ مقابلے تین اکتوبر سے سات نومبر تک جاری رہے، آرمی، نیوی، فضائیہ، رینجرز سندھ، پنجاب، فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے سکاؤٹس مقابلوں میں شریک ہوئے، مقابلوں میں شہریوں نے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا، آرمی چیف اور فضائیہ کے سربراہ نے ہر کیٹگری میں جیتنے والوں کو انعامات دیئے، انٹر سروسز میچز میں پاک فوج نے چاروں مقابلے جیتے، پاک فوج نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کے مقابلے جیتے۔
پاک بحریہ نے دوسری اور پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی نے چیمپئن شپ ٹرافی جیتی، بحریہ اور فضائیہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی کے نائیک وسیم نے حاصل کی، پاکستان آرمی نے وزیر اعظم سکلز ایٹ آرم بگ بور نیشنل چیلنج بھی جیتا۔
پاکستان رینجرز پنجاب نے پیرا فائرنگ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی، شوٹنگ کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی تھرٹی فرنٹیئر کور رجمنٹ کے لانس نائیک بنارس نے جیتا، بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی میڈیم رجمنٹ آرٹلر نائیک شیرافضل نے جیتی، آرمی چیف نے مقابلے کے شرکاء سے بات چیت بھی کی۔
آرمی چیف نے شوٹرز کی شاندار مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں کے لئے شوٹنگ کی مہارت کو اہم قرار دیا، آرمی چیف نے کہا شونٹگ مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو ہونا چاہئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0