بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسرائیل کا تعمیراتی صنعت میں فلسطینیوں کی جگہ بھارتی کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ

       
مناظر: 818 | 8 Nov 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) اسرائیلی تعمیراتی صنعت نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کی کمپنیوں کو 90ہزارفلسطینیوں کی جگہ جن کے ورک پرمٹ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد منسوخ کئے گئے ، ایک لاکھ بھارتی کارکنوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دے ۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں اب تک 10سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ میں اسرئیلی بلڈرز ایسوسی ایس کے نائب صدرHaim Feiglin کے حوالے سے کہا گیاہے کہ ”ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ہم اس کی منظوری کے لیے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور بھارت سے 50ہزارسے ایک لاکھ کارکنوں کو شامل کرنے کی امید کرتے ہیں تاکہ ہم پورے شعبے کو چلانے اور اسے معمول پر لانے کے قابل ہو سکیں”۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تعمیراتی صنعت میں کام کرنے والی افرادی قوت کا تقریبا 25فیصد فلسطینیوں پر مشتمل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0