بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسموگ کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

       
مناظر: 965 | 9 Nov 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ کمشنر کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، دفاتر، مارکیٹیں، تفریحی مقامات ، شادی ہال،سنیماگھر بند رہیں گے جبکہ فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ نقل ، حرکت کو محدود رکھیں۔ واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے پہلے ہی اسموگ ایڈوائزری جاری کی ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0