بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

منی پور: پولیس کمانڈوز کے مظالم کی وجہ سے سینکڑوں لوگ گاؤں چھوڑ کر چلے گئے

       
مناظر: 735 | 9 Nov 2023  

 

امپھال (نیوز ڈیسک ) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں کئی قبائلی تنظیموں اور 10قبائلی ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ میانمار کی سرحد سے متصل علاقے ٹینگنویل میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پولیس کمانڈوز کے مظالم کیوجہ سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں لوگ اپنے علاقے کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
قبائلی تنظیموں اور ارکان اسمبلی نے کوکی، زومی اور ہمار قبائلی آبادی والے علاقوں میں تعینات تمام پولیس کمانڈوز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوںنے مظالم میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز کو سزادینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ دس قبائلی ارکان اسمبلی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ منی پور پولیس کمانڈوز نے بدھ کو ضلع ٹینگنو پال کے سنام کوکی(عیسائی) گاؤں پر حملہ کیا اور مکانات، گاڑیوں اور دیگر املاک کو تباہ کر دیا۔ فورسز اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کے علاوہ، آتش زنی کی، گھروں سے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لیں اور خواتین و بچوں سمیت شہریوںکو قریبی علاقوں میں بھاگنے پر مجبور کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس کمانڈوں نے کئی خواتین کو بے مرمتی کا بھی نشانہ بنایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0