جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

آغا سید حسن کا پوپ فرانسس کے نام خط، مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 679 | 9 Nov 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سیدحسن الموسوی الصفوی نے پوپ فرانسس کے نام ایک خط میں انکی توجہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی طرف مبذول کراتے ہوئے صورتحال پر قابوپانے میںکردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آغا حسن الموسوی الصفوی نے لکھا کہ صہیونی حکومت نے نسل کشی کا جو محاذ کھولا ہے اس پر قابو پایا جانا چاہیے۔انہوںنے اسرائیلی ظل وجبر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا”میں اپنا فرض سمجھتا ہوںکہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوز قتل عام ، مدرسوں ، ہسپتالوں پر شدید بمباری اور بچوں کے قتل عام کی طرف آپ کی توجہ مبذول کراؤں، شہری اپنی رہائش گاہوں کے علاوہ مساجد اور گرجا گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوںنے لکھا کہہرمذہب انصاف، رحم دلی اور اخلاقات کا درس دیتا ہے لہذا آب سے درخواست ہے کہ آپ اس تباہی کی آگ کی بجھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0