سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے آج سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر بدھ کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکے دوران لوگوں کے الیکٹرانک آلات اور بنک دستاویزات ضبط کی گئیں۔