\
منگل‬‮   27   جنوری‬‮   2026
 
 

کراچی: ماہی گیر کے جال میں 15کروڑ مالیت کی نایاب مچھلیاں پھنس گئیں 

       
مناظر: 513 | 10 Nov 2023  

 

کراچی (نیوز ڈیسک ) ابراھیم حیدری کے ماہی گیر کی قسمت بدل گئی، کروڑوں روپے کی نایاب مچھلیاں ماہی گیر کے جال میں پھنس گئیں۔
حاجی یونس بلوچ نامی ماہی گیر کے جال میں نایاب سوا مچھلی آگئی، سوا مچھلی کا ایک دانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان فروخت کیا جاتا ہے، ماہی گیر کے جال میں 1500 سے 1600 مچھلی کے دانے آئے ہیں۔
سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی فوٹا چربی سے آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے، اس کو گولڈن سوا کہتے ہیں، یہ مچھلی نایاب ہوچکی ہے، اس کی فوٹا چربی بھی انتہائی قیمتی ہوتی ہے۔