پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: اسپتال سے مردہ لڑکی کو بائیک پر گھر منتقل کرنے پر دو ڈاکٹرز معطل

       
مناظر: 457 | 10 Nov 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک نوجوان کی جانب سے مردہ بہن کو اسپتال سے ایمبولینس کے بجائے بائیک پر لے جانے پر 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپریش کے ٹاؤن بیدھونا میں پیش آیا جہاں ایک بھائی اپنی مردہ بہن کو ایمبولینس میں لے جانے کے بجائے اپنی بائیک پر ہی گھر لے گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کے وزیر صحت اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ نے چیف میڈیکل آفیسر کو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے ہٹانے کا کہا۔ چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے علاقے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد فیملی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیے بغیر ہی اسے اسپتال سے لے گئی۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے مردہ بہن کو بائیک پر بٹھایا اور اسے دوپٹے کے ساتھ خود سے باندھ لیا جب کہ مردہ بہن کو سہارا دینے کیلئے بائیک پر پیچھے کی جانب ایک اور بہن بھی بیٹھ گئی۔
کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر سے ہٹائے جانے والے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ انہیں اسے واقعے کا علم نہیں تھا، اگر ان سے فیملی ایمبولینس سروس کے حوالے سے سوال کرتی تو ہم انہیں ایمبولینس فراہم کرتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0