اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لیہہ ایپکس باڈی کی طرف سے انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی پر تحفظات کا اظہار

       
مناظر: 611 | 11 Nov 2023  

 

لیہہ(نیوز ڈیسک ) لیہہ ایپکس باڈی نے لداخ انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی مقامی لوگوں کے مفادات کے خلاف ہے اور ماحولیات کیلئے خطرناک ثابت ہو گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایپکس باڈی کے رہنمائوں نے لیہہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی کے اعلان کے بعد ضروری ہے کہ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے خدشات دور اورماحولیاتی نظام اور مقامی قبائلی آبادی کے حقوق کا تحفظ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوںکو حاصل اختیارات کی خلاف ورزی کا باعث بنے گی اور بظاہر اس کے ذریعے مقامی لوگوں کی خواہشات کے برعکس لداخ میں بڑی صنعتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود اس پالیسی پر عمل درآمد جا ری ہے اور لیہہ اور کرگل کی ترقیاتی کونسلوں کواپنی خودمختاری اور حقوق سے محرومی کے خلاف قانونی کارروائی کا سہارا لینا پڑے گا۔لیہہ ایپکس باڈی کے لیڈروں نے کہا کہ صنعتی پالیسی میں ان بہتری کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانے سے پہلے کسی مقامی فریق کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد لداخ کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0