اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

چترال میں مقیم 32 افغان اسماعیلیوں کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

       
مناظر: 481 | 11 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چترال میں مقیم 32 افغان اسماعیلیوں کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم اسماعیلی کمیونٹی کے افغان باشندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا مراسلہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اگلی اطلاع تک گرفتار نہ کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اسماعیلیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے حکومت کینیڈا غور کر رہی ہے اس سلسلے میں جلد رسمی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق جمعہ کو طور خم بارڈر سے 3 ہزار 605 غیر ملکی افراد وطن واپس گئے جس میں واپس 810 خواتین اور ایک ہزار 453 بچے بھی شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ سے زائد غیرقانونی غیر ملکی وطن واپس لوٹ گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0