سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع کے علاقے قاضی گنڈ میں جواہر ٹنل کے قریب اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔ فوجی جواہر ٹنل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے خود کو گولی مار لی۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو بھی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کی تھی۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 584 ہو گئی ہے۔
کولگام میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
مناظر: 338 | 11 Nov 2023