سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا تاجر اُترپردیش سے لاپتہ ہو گیا ۔ مقبوضہ کشمیر کے خبر رساں ادارے سی این آئی کے مطابق ضلع اننت ناگ کے علاقے عشمقام سے تعلق رکھنے والا یاسر احمد شاہ محمد علی بٹ نامی تاجر کے ہمراہ نومبر 2022 ء میں شالیں اور گرم کپڑے بیچنے کے لئے لکھنؤ گیا تھا ۔ گمشدہ تاجر کے والد عبدالحمید شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل علی محمد بٹ نے اپنی بیوی کو فون کر کے بتایا کہ یاسر احمد شاہ لاپتہ ہے ۔ اس بابت تھانہ عشمقام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے جبکہ اٌترپردیش پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک لاپتہ تاجر کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ یاسر احمد شاہ کے والدین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ اور پولیس کے حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور یاسر احمد شاہ کا پتہ لگانے کے لئے اٌتر پردیش پولیس سے بات کریں ۔
مقبوضہ کشمیر : اننت ناگ کا رہائشی تاجر اتر پردیش سے لا پتہ
مناظر: 248 | 1 Jan 2023