سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس حاجن میں لوگ پانی کی قلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔ انہوں نے حاجن سوپور سڑک بند کردی اورمحکمہ آبی وسائل کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے پانی کی قلت سے دوچار ہیں لیکن توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ حکام نے مسئلہ حل نہیں کیا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف لوگوں کا احتجاج
مناظر: 241 | 12 Nov 2023