جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: مسلمانوں نے آنجہانی سکھ خاتون کی آخری رسومات کی ادائیگی میں مدد کی

       
مناظر: 493 | 13 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مسلما ن وفات پا جانے والی ایک ہمسائیہ سکھ خاتون کی آخری رسومات کی ادائیگی میں پیش پیش رہے اس حوالے سے بھر پور مدد کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گل باغ ترال کے رہائشی کرتار سنگھ کی اہلیہ سلندر کور ہفتے کے روز انتقال کر گئی ۔ سکھ خاتون کی فوتگی کی خبر پھیلتے ہی مسلمان ہمسایے اسکے گھر پہنچ گئے اور آنجہانی کی آخری رسومات کے انتظامات کئے اور لکڑیوں کا بندوبست کیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپوٹس کے مطابق یہ واحد سکھ خاندان ہے جو مسلم اکثریتی گاو¿ں گلباغ میں رہتا ہے ۔
ایک مسلمان شخص عبدالرشید نے کہا کہ دین اسلام ہمیں اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے اور انکا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ سکھوں نے بھی اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سکھ مسلم بھائی چارہ مضبوط ہے اور وہ طویل عرصے سے خوشگوار طریقے سے رہ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادریاں ایک دوسرے کے تہواروں میں بھی شریک ہوتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0