بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

’جے شاہ کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ تباہ ہوئی‘، رانا ٹنگا کا الزام

       
مناظر: 321 | 13 Nov 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) سری لنکن ٹیم کےسابق کپتان ارجونا راناٹنگا نے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پرالزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ ہی سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔ ارجونا راناٹنگا نے ایک بیان میں کہا کہ جے شاہ کے پریشرکی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کردی گئی، بھارت میں بیٹھا ایک آدمی سری لنکا کرکٹ چلا رہا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ جے شاہ اپنے باپ کی وجہ سے طاقتور ہیں جوبھارتی وزیر ہیں، بی سی سی آئی سمجھتا ہے وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کردیا تھا جب کہ کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی سری لنکا کی رکنیت معطل کرچکی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، ٹیم اپنے 9 میچز میں سے صرف 2 ہی جیت سکی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0